ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بدمعاشوں نے سرعام سیمنٹ کے تاجر Businessman کو گولی مار کر زخمی کردیا، تین موٹرسائیکل سواروں نے سیمنٹ تاجر ابھیشیک ولد وجے پال پر گولی چلائی، جس سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔
دراصل یہ پورا معاملہ نانوتہ تھانہ علاقہ کا ہے، جہاں ابھیشیک دیوبند روڈ پر سیمنٹ کا کاروبار کرتا ہے، بتایا جاتا ہے کہ جب وہ دوپہر کے وقت اپنی دکان پر بیٹھا کچھ کام کر رہا تھا، اسی دوران کچھ نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ان کے پاس پہنچے اور انہوں نے ابھیشیک کو گولی مار کر زخمی کر دیا، واقعہ کے بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے۔