نرمداپورم:ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نرمداپورم کی سیونی مالوا تحصیل میں کچھ ہندو شدت پسندوں نے مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو بے دردی سے پیٹا، جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ دو افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔ متاثرہ افراد پر الزام ہے کہ یہ گائے کو ٹرک میں لاد کر اسمگلنگکے لیے لے جارہے تھے۔ جس کی اطلاع ملنے پر مشتعل لوگوں نے ٹرک کو روک کر ٹرک میں سوار تین افراد کو بے دردی سے پیٹنا شروع کردیا اور تینوں افراد کو نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئے۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت مہاراشٹر کے امراوتی کے نذیر احمد، لالہ اشو اجمیری اور مشتاق کے طور پر کی گئی ہے۔Three youths were brutally beaten up, one died on the charge of cow smuggling
Narmadapuram Mob Lynching: گائے اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوان کی بے دردی سے پٹائی، ایک کی موت - گائے تسکری کے الزام میں ایک شخص کی موت
ضلع نرمداپورم میں کچھ ہندو شدت پسندوں نے گائے اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کو ہلاک کردیا جب کہ اس واقعہ میں دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔Three youths were brutally beaten up in narmadapuram
مزید پڑھیں:۔Muslim Youth Lynched by BJP Leader: مسلم نوجوان ماب لنچنگ کا شکار، بی جے پی رہنما گرفتار
معاملہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں بی جے پی کے رہنما بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ڈی آئی جی، ایس پی، کلکٹر بھی موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ ایف ایس ایل کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایس پی گورکرن سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً 12:30 بجے کا ہے۔ ٹرک غیر قانونی طور پر گائیں کو لے کر جا رہا تھا۔ ان تمام لوگوں کا تعلق مہاراشٹر کے امراوتی سے ہے، جن کو 10 سے 12 لوگوں نے بے دردی سے مارا پیٹا۔ واقعے میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔