اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتر پردیش: کورونا وائرس کے تقریباً تین ہزار نئے معاملے سامنے آئے

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں اب تک تقریبا پانچ لاکھ 22 ہزار 60 افراد اس جان لیوا وبأ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ سات ہزار 500 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

image
image

By

Published : Nov 21, 2020, 12:39 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں ابھی تک کمی دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن اب دوبارہ سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے جو تشویشناک ہے۔

جمعہ کے روز تک اتر پردیش میں کورونا وائرس وبأ کے 2858 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


صوبے میں اب تک 4 لاکھ 91 ہزار 131 مریضوں نے اس جان لیوا وبأ کو شکست دی ہے اور انھیں اب اسپتال سے بھی ڈسچارج کردیا گیا ہے،


لکھنؤ سے 64،251

کانپور سے 27،728

پریاگ راج میں 24،287

غازی آباد سے 20،026

نوئیڈا سے 19،691

گورکھپور سے 19،016

وارانسی سے 17،856

میرٹھ سے 14،408

بریلی سے 12،110

علی گڑھ سے 9،829

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔


کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 7,500 موت ہوئی۔

لکھنؤ میں 954

کانپور شہر میں 761

میرٹھ میں 375

وارانسی میں 362

پریاگ راج میں 343

گورکھپور میں 315

مراد آباد میں 168

آگرہ میں 159

بریلی میں 157

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔


ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 23،357 طاہر کی گئی ہے۔

لکھنؤ میں 3،340

میرٹھ میں 2،102

نوئیڈا میں 1،401

غازی آباد میں 1،195

پریاگ راج میں 1،048

کانپور میں 1،036

وارانسی میں 999

گورکھپور میں 377

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔


ریاست میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا مریضوں کی تعداد کمی ہو رہی تھی لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔ مثبت اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ڈسچارج کم ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details