سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے کوٹھی باغ تھانہ علاقے میں پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت سہیل خان، ندیم شفیع راتھر اور عمر مجید وانی کے طور پر کی ہے۔ گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ وہ میڈیا والوں کو دھمکیاں دیتے تھے اور گزشتہ کل انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ملک مخالف بیان بھی دیا تھا۔ کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن نے ملزمان کے خلاف دفعہ نمبر 05/2023 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کون ہے یہ تینوں لوگ؟
گزشتہ برس قیام کی گئی سیاسی جماعت عوامی آواز پارٹی سے یہ تینوں لوگ تعلق رکھتے ہیں۔ جہاں خان پارٹی کے صدر ہیں اور اس وقت سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں رہتے ہیں۔ وہیں راتھر پارٹی کے سیکریٹری ہیں اور سرینگر کے ملورا علاقے میں رہتے ہیں۔ اور اگر ہم وانی کی بات کریں تو وہ پیشہ سے انجینئر ہیں اور پارٹی کے مشیر ہیں اور سرینگر میں ہی رہتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پارٹی، گزشتہ برس 26 جنوری کو لال چوک کے گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرا کر منظر عام پر آئی تھی اور تب سے لیکر آج تک مختلف معاملات پر سرینگر میں احتجاج کیے اور بیان دیے ہے۔
گزشتہ روز اس پارٹی نے صحافیوں کو پریس کانرنس کے لیے دعوت نامہ بیجھے گئے، تاہم پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کو پارٹی کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ "ہمارے بیانات کی خبر نہ بنائی جائے۔ " یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی سیاسی جماعت نے اپنے بیانات کو شائع نہ کرنے درخواست کی ہو۔
ایسا کیا ہوا؟
گزشتہ روز پارٹی کے ان تین اراکین نے سرینگر کے میسومہ علاقے میں انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا اور پھر ملک مخالف بیانات بھی دیئے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ "یہاں تعینات افسران بدعنوان ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ کو انہدامی کارروائی روکنے چاہیے ورنہ ٹھیک نہیں ہوگا۔" اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ "ان لوگوں نے گزشتہ روز احتجاج کیا اور پھر صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، اُن کو دھمکی بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ انہوں نے ملک کی سالمیت کے خلاف نعرے دئے۔ کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں مانا۔ اس سب کے بعد اُنہوں نے وادی کے حالات خراب کرنے کی دھمکی بھی دی، جس کی وجہ سے اُن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:۔Threat Posters In Pattan پٹن میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کا معاملہ، ملوث نوجوان گرفتار