بڈگام:جموں و کشمیر کے بڈگام میں غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کا کام بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس کھدائی سے جہاں اراضی کی ہیت تبدیل ہوتی ہے، وہیں دوسری جانب مٹی کی منتقلی کے دوران آس پاس کے علاقوں میں ماحول پر کافی اثر پڑتا ہے۔ Illegal Soil Excavation in Budgam
وہیں بڈگام پولیس نے مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ان تینوں سے گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ دراصل پولیس نے علاقہ لالو شیشگری پر ناکہ چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے لدے تین ٹپروں کو روکتے ہوئے ڈرائوروں کو گرفتار کر لیا۔ three persons arrested for illegal soil excavation in budgam