کپواڑہ:جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں دراندازی کے ذریعے عسکریت پسند اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا۔ Militants Killed in Kupwara
اس انکاوئنٹر میں ایک آرمی پورٹر بھی زخمی ہوا تھا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ فوجی پورٹر کی شناخت عبدالطیف میر ولد مجید میر ساکن کچی بان جمہ گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔ اگرچہ زخمی فوجی پورٹر کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم کچھ گھنٹوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ چل بسا۔Army Porter Killed in Kupwara Encounter
مزید پڑھیں:
دریں اثنا کشمیر پولیس زون ایک ٹویٹ میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کپواڑہ میں انکاؤنٹر میں تینوں عسکریت پسند مارے گئے، جن کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے تھا۔ ان کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا۔