تلنگانہ۔چھتیس گڑھ کی سرحد کے قریب پیش آئے انکاونٹر میں تین ماؤ نواز ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ انکاونٹر منگل کی صبح چھتیس گڑھ کی سرحد کے قریب واقع وینکٹاپورم منڈل میں پیش آیا۔ Three Maoists Killed In Telangana Chhattisgarh Border
ذرائع نے کہا کہ اس انکاونٹر میں تلنگانہ ریاست کے مخالف ماؤ نواز دستہ گرے ہاؤنڈس کا کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیا۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں ممنوعہ تنظیم سی پی آئی ماؤئسٹ کے ڈیوثرنل سطح کے رہنماء ہلاک ہوگئے ہیں۔ انکاونٹر کے مقام سے ایک رائفل برآمد کی گئی ہے۔