تھینی: تمل ناڈو کے تھینی ضلع کے دیوتھانا پٹی میں بدھ کو گھاٹ روڈ پر ایک وین اور آٹو رکشا کے ٹکرا جانے سے ایک بزرگ جوڑے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور ایک دیگر شدید طورپر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت وی کملاکن (69) بیوی کے چندریکا (65) اور آٹو رکشہ ڈرائیور پی ارون کمار (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ Road Accident in Tamil Nadu
پولیس نے کہا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ تیز رفتار لوڈ وین ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور وین نے ایک سائیکل سوار اور پھر آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی۔ انہوں نے بتایا کہ آٹو رکشا میں سفر کر رہے جوڑے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ اس کے ڈرائیور نے سرکاری اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔