واشنگٹن: امریکہ کے آئیووا صوبے کے ایمیس میں کارنرسٹون چرچ کے قریب فائرنگ میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور حملہ آور بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔ مقامی ڈیس موئنس رجسٹر اخبار نے اسٹوری کاؤنٹی کے شیرف نکولس لینی کے حوالے سے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ حملہ آور بھی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی شب چرچ کی پارکنگ میں پیش آیا۔Three killed in shooting in us
مزید پڑھیں:۔ Oklahoma Hospital Shooting: امریکی اسپتال میں فائرنگ، چار افراد ہلاک