مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں ایک کار کے بے قابو ہوکر الٹنے سے تین افراد کے ہلاک جبکہ دیگر نو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے گھٹگارا اور بورالی گاوں کے درمیان سوزلان فیکٹری کے سامنے ایک کار بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 13 افراد میں کشور (45)، کمل دھکڑ (12) اور رامکنیا دھکڈ (40) کی موت ہوگئی جبکہ نو افراد زخمی گئے ہیں۔