اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Noida Road Accident سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی - سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

نوئیڈا میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد کے ہلاک جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخ کرایا گیا ہے۔ Noida Road Accident

سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

By

Published : Dec 19, 2022, 9:51 AM IST

Updated : Dec 19, 2022, 10:10 AM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش ہے۔ اس حادثے میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے سبب تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ Three died and many injured in the road accident at noida

سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ سے دی گئی اطلاع کے مطابق اج صبح تقریباً پانچ بجے پری چوک سے نوئیڈا جانے والی سڑک پر سیکٹر 157 کے سامنے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ان میں سے ایک بس ایم پی 04PA 3243 مدھیہ پردیش کے شیو پوری سے دہلی جا رہی تھی۔ دوسری بس UP17 AT 6460 پرتاپ گڑھ سے آنند وہار جا رہی تھی۔ دونوں بسیں اوورٹیک کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں سے تین کو یتھارتھ اسپتال گریٹر نوئیڈا اور 10 کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Road Accident in Kupwara کپواڑہ سڑک حادثے میں پانچ مسافر زخمی

کسی نے پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے اس حادثہ کی اطلاع دی۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔ ایمبولینس بلائی گئی اور زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران گریٹر نوئیڈا سے نوئیڈا جانے والے راستے پر ٹریفک کو روکنا پڑا۔ ٹریفک پولیس نے تباہ شدہ بسوں کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کے لیے کرین طلب کر لی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک متاثر رہی۔ جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کے لواحقین کو اطلاع دی جائے گی۔ دونوں بسوں کے باقی مسافروں کو ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیاگیا ہے۔

Last Updated : Dec 19, 2022, 10:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details