اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا: پنچایت انتخابات میں سابق رکن اسمبلی کی تین بہوؤں نے جیت درج کی - مکھیا

پنچایت انتخابات میں سابق ایم ایل اے کی تین بہوؤں نے مکھیا اور پنچایت سمیتی کے عہدے پر ایک بار پھر جیت درج کی ہے، سابق ایم ایل اے راجیندر پرساد یادو و سابق ایم ایل اے کنتی دیوی کی تین بہوئیں جن میں ایک بہو موجودہ ایم ایل اے اجے یادو کی بیوی بھی شامل ہیں جنہوں نے پنچایت الیکشن میں جیت حاصل کی ہے، دو بہو وجینتی مالا اور ارچنا نے مکھیا کے عہدے کے لیے چوتھی مرتبہ جیت درج کی ہے۔

پنچایت انتخابات میں سابق رکن اسمبلی کی تین بہوؤں نے جیت درج کی
پنچایت انتخابات میں سابق رکن اسمبلی کی تین بہوؤں نے جیت درج کی

By

Published : Oct 11, 2021, 1:15 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے بتھانی بلاک میں تیسرے مرحلے کے پنچایت انتخابات میں موجودہ چھ مکھیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان چھ پنچایتوں میں نئے امیدواروں نے جیت درج کی ہے جب کہ دو پنچایتوں میں پہلے کے مکھیا پر ہی ووٹرز نے اعتماد ظاہر کیا ہے۔

پنچایت انتخابات میں سابق رکن اسمبلی کی تین بہوؤں نے جیت درج کی

نیم چک بتھانی بلاک میں سابق رکن اسمبلی راجیندر پرساد یادو کی تین بہوؤں نے بھی پنچایت انتخابات میں جیت حاصل کی ہے، بتھانی پنچایت سے وجینتی مالا نے مکھیا کے عہدے پر جیت حاصل کی جب کہ تلاری پنچایت سے مکھیا کے عہدے پر ارچنا سنہا نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پنچایت سمیتی کے عہدے پر شنکو دیوی نے جیت درج کی ہے اور یہ تینوں سابق ایم ایل اے راجیندر پرساد یادو اور سابق ایم ایل اے آنجہانی کنتی دیوی کی بہوئیں ہیں۔

ان میں شنکو دیوی جنہوں نے پنچایت سمیتی کے عہدے پر جیت درج کی ہے وہ موجودہ ایم ایل اے اجے یادو کی بیوی ہیں جب کہ ارچنا سنہا اور وجینتی مالا نے مسلسل چوتھی مرتبہ مکھیا کے عہدے پر جیت درج کی ہے۔


مزید پڑھیں:گیا: حق رائے دہی کےلیے لوگوں کو جدوجہد کرنا پڑتا ہے

واضح رہے کہ اجے یادو، سابق رکن اسمبلی راجیندر پرساد یادو اور کنتی دیوی کے چھوٹے بیٹے ہیں۔ اجے یادو نے 2020 کے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کے ٹکٹ پر شمالی اسمبلی حلقہ سے جیت درج کی تھی جب کہ سابق رکن اسمبلی راجیندر پرساد یادو قتل معاملے میں گیا سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

راجیندر پرساد یادو کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کنتی دیوی کا گزشتہ برس ہی انتقال ہوگیا تھا۔ کنتی دیوی بھی جے ڈی یو کے رہنما کے قتل معاملہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی تھیں اور اسی دوران ان کا انتقال ہوا تھا۔ سابق رکن اسمبلی و موجودہ رکن اسمبلی کے گھر میں ایک بار پھر جیت کا جشن منایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details