ملک کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے میں ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں ایکشن لیتے ہوئے حکومت نے سیکورٹی پر تعینات تین کمانڈوز کو برطرف کر دیا ہے۔
سیکورٹی میں کوتاہی کی وجہ سے تینوں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے کمانڈوز کوملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ وہیں سی آئی ایس ایف کے ’وی آئی پی‘ سیکورٹی یونٹ کے دو سینئر افسران کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔3 CISF commandos dismissed over security breach at NSA's residence
یہ واقعہ فروری 2022 کا ہے۔ جب یہ کمانڈوز این ایس اے اجیت ڈوبھال کی حفاظت پر تعینات تھے، اسی وقت ایک انجان گاڑی ان کی رہائش گاہ کے گیٹ پر پہنچی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ ذہنی طور پر معذور تھا۔