اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھاگلپور: آگ سے جھلس کر ایک ہی کنبہ کے تین بچے ہلاک - ہلاک بچوں کی شناخت پریا کماری

بہار میں بھاگلپور ضلع کے پیر پینتی تھانہ علاقہ میں آگ سے جھلس کر ایک ہی کنبہ کے تین بچوں کی موت ہوگئی۔

بھاگلپور: آگ سے جھلس کر ایک ہی کنبہ کے تین بچے ہلاک
بھاگلپور: آگ سے جھلس کر ایک ہی کنبہ کے تین بچے ہلاک

By

Published : Mar 30, 2021, 6:12 PM IST

کہلگاﺅں کے اصلاحات اراضی کے ڈپٹی کلکٹر سنتوش کمار نے منگل کو بتایاکہ' اٹھنیا گاﺅں میں سموار کی دیر رات لال منی منڈل کے گھر میں اچانک آگ لگنے سے اس کے سوئے ہوئے تین بچے آگ کی زد میں آگئے۔

بھاگلپور: آگ سے جھلس کر ایک ہی کنبہ کے تین بچے ہلاک

اس واقعہ میں تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ' ہلاک بچوں کی شناخت پریا کماری (04 )، سورج کمار (03) اور نینا کماری (01) سال کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں آپس میں بھائی، بہن ہیں۔

واقعہ کی اطلاع پر مقامی انتظامیہ اور پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر راحت بچاﺅ کاکام کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیاہے۔

مسٹر کمار نے بتایاکہ' متاثرہ کنبہ کوفوراً راحتی اشیا مہیا کرا دی گئی ہے جبکہ آفات منیجمنٹ کے تحت ہلاک بچوں کے اہل خانہ کو چار ۔ چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details