جمتارا:ممبئی پولیس نے بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی بہو دیپتی کے اکاؤنٹ سے تقریباً ایک لاکھ روپے چوری کرنے والے تین سائبر ٹھگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار سائبر مجرموں سے سوائپ مشین اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ سائبر مجرموں نے دیپتی کے اکاؤنٹ سے 99 ہزار 999 روپے نکال لیے تھے۔ جیسے ہی دیپتی کو دھوکہ دہی کا علم ہوا، انہوں نے ممبئی پولیس سے شکایت کی۔
معلومات کے مطابق سائبر مجرموں نے KYC اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر ممبئی میں رہنے والی دیپتی کو دھوکہ دہی کا شکار بنایا۔ دیپتی نے ممبئی کے نواپڈا پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت کی۔ انہوں نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ سائبر ٹھگوں نے اپنے آپ کو ایچ ڈی ایف سی بینک کا اہلکار بتایا۔ جس کے بعد انہوں نے کے وائی سی اپڈیٹ کے نام سے ایک لنک بھیجا۔ جس پر کلک کرنے پر اس کے اکاؤنٹ سے 99999 روپے غائب لیے گئے۔