بلندشہر:ریاست اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا تھانہ علاقے سے ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں تین نابالغ لڑکوں نے ایک نابالغ کے ساتھ بدفعلی کی واردات انجام دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ کے رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ کو طبی علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تینوں نابالغ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ Three accused arrested in minor boy molestation case
Molested With a Minor Boy: نابالغ لڑکے کے ساتھ بدفعلی معاملہ میں تین ملزمین گرفتار - بدفعلی معاملہ میں کیس درج
بلند شہر میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں تین نابالغ لڑکوں نے اپنے ہی نابالغ دوست کے ساتھ جبراً بدفعلی کی،Molested With a Minor Boy، جس کے بعد متاثرہ کے رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ Three minor boys molested a minor boy in bulandshahr
موصولہ اطلاعات کے مطابق تینوں ملزمان نے اپنی ہی کالونی میں ایک خالی کمرے میں نابالغ کے ساتھ بدفعلی کی۔ اس کے بعد متاثرہ کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں کسی کو نہ بتائے ورنہ نتیجہ برا ہو گا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد متاثرہ شخص خوفزدہ ہو کر گھر پہنچ گیا اور اپنے گھر والوں کو مذکورہ واقعہ کی اطلاع دی۔
- مزید پڑھیں:۔Mahant arrested for Misdemeanor: لکھنؤ کے کالی مندر کے مہنت پر لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا الزام، مہنت حراست میں
وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کے رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ کو اسپتال میں داخل کروانے کے بعد اس کا میڈیکل بھی کروایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال معاملے کی تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔