تلنگانہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمراں پارٹی کے ایم ایل ایز کو رشوت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد پر الزام ہے کہ دہلی کے تین لوگوں نے ٹی آر ایس کے چار ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کی۔ سائبرآباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا نے کہا ہے کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چار ایم ایل ایز کو رشوت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان ایم ایل اے نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔Horse trading in Hyderabad
پولیس نے انکشاف کیا کہ دہلی کے لوگوں نے اچمپیٹ کے ایم ایل اے گووالا بالاراجو، کولاپور کے ایم ایل اے بیرم ہرش وردھن ریڈی، پیناپاکا ایم ایل اے ریگا کنتاراو اور تندور ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کو بھاری رقم اور عہدوں کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا لالچ دیا۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق یہ تینوں ملزمان گزشتہ دو دنوں سے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی اور اسی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے یہ مہم شروع کی تھی۔