اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Threats to PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، این آئی اے کو ملا ای میل - این آئی اے کو ملا ای میل

وزیر اعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Threats to PM Modi

وزیراعظم نریندرمودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی
وزیراعظم نریندرمودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

By

Published : Apr 1, 2022, 2:53 PM IST

Updated : Apr 1, 2022, 6:13 PM IST

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی NIA کی ممبئی برانچ کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ این آئی اے National Investigation Agency نے اب یہ تفصیلات دیگر ایجنسیوں کو بھیج دی ہیں۔ میل میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم پر 20 کلو آر ڈی ایکس RDX سے حملہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی ایجنسیاں اس معاملے میں مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہیں۔ تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وزیر اعظم مودی کے قتل کی سازش کے بارے میں بھیجے گئے ای میل کا ذریعہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیموں نے اپنے مذموم مقصد کی تکمیل کے لیے 20 سلیپر سیل بھی بنائے ہیں۔ ای میل میں شدت پسندوں سے رابطے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ آر ڈی ایکس کا بندوبست آسانی سے کیا گیا ہے اور 20 کلو آر ڈی ایکس کا انتظام کیا گیا ہے۔ این آئی اے کی ممبئی برانچ کو ای میل موصول ہوئی جس کے بعد دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اس کی اطلاع دی گئی۔ میل میں دو کروڑ لوگوں کو مارنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ میل میں کتنی سچائی ہے اور کہاں سے اور کس نے بھیجی، ایجنسیاں ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

این آئی اے کو دھمکی آمیز ای میل موصول: ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع ملنے کے بعد کوئی سستی نہیں برتی جائے گی۔ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس کی تہہ تک پہنچائی جائے گی۔ اس سے قبل دہلی کے سیما پوری علاقے میں ایک گھر سے آئی ای ڈی ملنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ معاملہ بہت چونکا دینے والا تھا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غازی پور پھول منڈی میں جنوری میں ملنے والا یہ دھماکہ خیز مواد کلو دھماکے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد سے ملتا جلتا تھا۔

Last Updated : Apr 1, 2022, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details