لداخ انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل ریوینیو رولز میں ترمیم کی گئی ہے جس پر سماجی کارکن اور سیاستداں سجاد کرگلی کا کہنا تھا کہ "اس میں ہمارے نوجوان نسل کو بے روزگار کرنے کی بو آ رہی ہے۔"
Discrimination With Urdu Language: 'لداخ انتظامیہ نے اردو کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے'
سیاستداں سجاد کرگلی کا کہنا تھا کہ "یہ اردو زبان کے ساتھ واضح امتیازی سلوک ہے۔ لداخ انتظامیہ کو یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ نائب تحصیلدار اور پٹواری کی پوسٹوں کے لیے اردو میں گریجویشن کو کیوں حذف کر دیا گیا ہے جب کہ پورا سرکاری ریکارڈ اور سب کچھ اردو میں ہے۔ " Discrimination With Urdu Language In Ldakh
لداخ انتظامیہ نے اردو کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے'
اپنے ٹویٹ میں کرگلی نے یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے رواں مہینے کی سات تاریخ کو جاری کی گئی نوٹیفکیشن بھی شائع کی۔
نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ " ایس او 282 (ای) مورخہ 21-01-2020 کے تحت دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لداخ کے یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر نے لداخ ریونیو (subordinate) سروس ریکروٹمنٹ رول 2021 میں درج ذیل ترامیم کی ہیں، جسے ایس او 35 مورخہ 08-09-2021 کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے۔"