اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی اموات کی وجہ بن رہی ہیں' - Delhi

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ' آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی اموات کی وجہ بن رہی ہے، یہ ذمہ داری آپ کی ہے'۔

"This Is On You": Rahul Gandhi Slams Centre Over Oxygen Crisis, Deaths
"This Is On You": Rahul Gandhi Slams Centre Over Oxygen Crisis, Deaths

By

Published : Apr 23, 2021, 3:36 PM IST

Updated : Apr 23, 2021, 4:36 PM IST

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی کووڈ دور میں مودی حکومت پر مستقل حملہ آور ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ' آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی کی وجہ سے بہت ساری اموات ہوئیں ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "کورونا وائرس کی وجہ سے آکسیجن کی سطح میں کمی آسکتی ہے، لیکن آکسیجن کی کمی اور آئی سی یو بیڈ کی کمی کی وجہ سے، بہت اموات ہو رہی ہیں۔ یہ ذمہ داری بھارتی حکومت آپ کی ہے'۔

شدید بیماری میں مبتلا مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اس وقت ملک کو آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں کے عہدیدار نے بتایا کہ دہلی میں آکسیجن کی کمی دیکھی جارہی ہے سر گنگا رام ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوووڈ 19 مریضوں کی موت ہو گئی۔

سر گنگا رام ہسپتال نے جمعرات کی شام کو آکسیجن کی فراہمی کی فوری ضرورت کو بیان کیا تھا، کیونکہ ہسپتالوں میں داخل 140 سے زیادہ مریض وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی مدد پر تھے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق اب اسپتال کو آکسیجن کی فراہم کیا جا چکا ہے'۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 4:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details