نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے سابق صدر و رکن پارلیمان راہل گاندھی ان دنوں آسام میں اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ گذشتہ دنوں انہوں نے ایک عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ' نفرت، بے روزگاری اور تشدد برائے راست تعلق ہے، اگر بے روزگاری بڑھے گی تو نفرت اور تشدد بھی بڑھے گا'۔
بے روزگاری اور بڑھتی مہنگائی پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہندی اخبار کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ' اس حکومت نے کیا بڑھایا؟ بے روزگای، مہنگائی، غریبی اور صرف اپنے دوستوں کی کمائی۔'