اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History: تاریخ میں آج کا دن - بھارت او رعالمی تاریخ

بھارت او رعالمی تاریخ میں 24 نومبر Today in History کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں:

Today in History
Today in History

By

Published : Nov 24, 2021, 8:05 AM IST

  • 1675۔ سکھوں کے 9ویں گرو گرو تیغ بہادر کا انتقال ہوا۔
  • 1859۔ چارلس ڈارون کی ’آن دی اوریزن آف اسپسیز‘ کی اشاعت ہوئی۔
  • 1871۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این وائی سی) کا قیام ہوا۔
  • 1926۔ معروف فلوسفر مسٹر اروندو کو مکمل سدھی حاصل ہوئی۔
  • 1944۔ معروف اداکار اور فلم ہدایت کار امول پالیکر کی پیدائش ہوئی۔
  • 1955۔ انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اب کمنٹریٹر ایان باتھم کی پیدائش ہوئی۔
  • 1966۔ سلوواکیہ کے براتسلوا کے نزدیک بلغاریہ کے طیارہ حادثہ کاشکار ہوجانے سے 82 مسافروں کی موت ہوگئی۔
  • 1986۔ تملناڈو اسمبلی میں پہلی بار ایک ساتھ بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی کو ایوان سے نکالا گیا۔
  • 1988۔ دل بدلو قانون کے تحت پہلی بار لوک سبھا کے رکن لالدو ہوما کو نااہل قرار دیا گیا۔
  • 1989۔ چیکوسلواکیہ میں اس وقت کی کمیونسٹ پارٹی کی پوری قیادت نے اجتماعی طورپر استعفی دیکر ایک نئے دور کی شروعات کی۔
  • 1992۔ چین کا گھریلو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا، 141 لوگوں کی موت ہوئی۔
  • 1999۔ ایتھنس میں اختتام پذیر عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندستان کی کنجورانی دیوی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
  • 2001۔ نیپال میں ماؤ نوازوں کے ساتھ لڑائی میں فوج اور پولیس کے 38 جوانوں کی موت ہوگئی۔
  • 2006۔ پاکستان اور چین نے ایک آزاد تجارت علاقہ معاہدہ پر دستخط کئے اور اواکس بنانے پر اتفاق را ئے ہوا۔
  • 2007۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف آٹھ برسوں کی جلاوطنی کے بعد ملک واپس پہنچے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details