اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟

بھارت اور عالمی تاریخ میں 8 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

HISTORY TODAY
تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟

By

Published : Apr 8, 2021, 9:13 AM IST

1513 ۔ امریکی ریاست فلوریڈا کو اسپین کے پونس ڈی لیون نے دریافت کیا۔

1759 ۔ انگریز فوجیوں نے فرانسیسیوں کو مچھلی پٹنم سے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

1774 ۔ مراٹھا پیشوا مادھو راؤ دوم کی پیدائش ہوئی تھی۔

1789 ۔ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ری پرزینٹیٹو) کا پہلا اجلاس ہوا تھا۔

1801 ۔ رومانیہ کے دارالحکومت بخاریسٹ میں پھوٹے فساد میں 128 یہودیوں کی موت ہوئی۔

1802 ۔ فرانس کے پروسٹنٹ چرچ حکومت کے کنٹرول میں آئے تھے۔

1831 ۔ عظیم مصلح راجہ رام موہن رائے سفارتی سلسلے میں انگلینڈ پہنچے تھے۔

1857 ۔ 1857 کی جنگ آزادی شروع ہونے سے قبل گائے اور سور کی چربی سے بنے کارتوس کو استعمال کرنے کی مخالفت اور بغاوت کے جرم میں منگل پانڈے کو بیرک پور میں پھانسی دی گئی تھی۔

1888 ۔ سابق امریکی صدر ہیری ایس ٹرومان کی پیدائش ہوئی تھی۔

1894 ۔ مشہور بنگلہ ناول نگار اور وندے ماترم کے خالق اور انگریزی حکومت میں ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر فائز بنکم چند چٹرجی کا انتقال ہوا۔

1904 ۔ برطانیہ اور فرانس نے آپسی تنازع کو حل کرنے کے لئے اینٹینٹ کارڈیئل سمجھوتہ کیا تھا۔

1912 ۔ افریقہ میں نیل ندی میں جہازوں کی ٹکر سے 200 سے زیادہ لوگوں کی ڈوب کر موت ہوئی۔

1913 ۔ چین کے پیجنگ میں پہلا پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

1914 ۔ امریکہ اور کولمبیا نے پناما نہر کے سلسلے میں ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے۔
1929 ۔ بھگت سنگھ اور بٹوکیشور دت نے دلی کی سینٹرل جیل اسمبلی ہال میں بم پھینکیں۔
1939 ۔ البانیہ کے شاہ زوگ اول البانیہ سے فرار ہوئے۔
1945 ۔ بہت سے نازیوں کو پھانسی دی گئی تھی لیکن نازی جنرل کرسچین سین نیدرلینڈ بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔
1946 ۔ لیگ آف نیشن کا آخری اجلاس جینیوا میں ہوا تھا۔ اس کے بعد لیگ آف نیشن کی جگہ اقوام متحدہ کا قیام عمل آیا تھا۔
1947 ۔ امریکی صنعت کار ہینری فورڈ کا 83 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔
1961 ۔ برٹش جہاز دارا کے فارس کی خلیج میں گرنے سے 236 افراد کی موت ہوئی۔
1965 ۔ بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ شروع ہوئی، اسے کشمیر کی دوسری جنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
1973 ۔ حکومت مخالف فسادات کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے سکم کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔
1985 ۔ بھارت نے پھوپال گیس اخراج کے بعد ہوئی زبردست تباہی کے بعد یونین کاربائیڈ کے خلاف ایک سوٹ دائر کیا تھا۔
1990 ۔ نیپال کے بادشاہ ویریندر وکرم شاہ نے سیاسی جماعتوں پر 30 سال سے عائد پابندی ختم کی۔
1992 ۔ فلسطینی لیڈر یاسر عرفات ایک طیارہ حادثہ میں بال بال بچے۔ اس حادثے میں پائلٹ عملہ کے تین لوگ مارے گئے۔
1994 ۔ امریکی حکومت نے پنٹاگن اور تمام فوجی اڈوں پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی۔
2013 ۔ سوڈان کے دارفور میں نسلی تشدد میں 163 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 50 ہزار لوگ بے گھر ہوئے۔
2013 ۔ برطانیہ کی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا انتقال ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details