اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری - جونپور میڈیکل کالج

ڈاکٹر جعفری نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارت میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر پڑے گا، پھر بھی ہم کووِڈ کی تیسری لہر کے لیے تیار ہیں، جس کے لیے کورونا وارڈ بنانے کا کام بھی جاری ہے۔Corona Cases In India

بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا
بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا

By

Published : Jan 2, 2023, 2:59 PM IST

بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا

جونپور: ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر تمام طرح کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں آج ضلع کے اوماناتھ سنگھ سوساشی میڈیکل کالج واقع صدیق پور جونپور میں سی ایم ای کے تحت کورونا کی تیسری لہر کے خدشے کے حوالے سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کے لیے کئی اہم نکات اور مشورے پیش کئے۔ میڈیکل کالج کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اے اے جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے حوالے سے خدشہ ہے کہ تیسری لہر آ ​​سکتی ہے، جس کے لیے ہم میڈیکل سے لے کر انتظامیہ سطح تک کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرنسپل پروفیسر شیوکمار کی ہدایت پر ہم نے اپنی اکیڈمی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے آپس میں ایک ایس ایم ای کا اہتمام کیا ہے، جس میں ماہرین نے کورونا سے متعلق ضروری باتوں کو طلبا اور دیگر فیکلٹی ممبران کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ کورونا کے بارے میں آگاہی ہوگی اور ہم تیسری لہر کے لیے بہتر انداز میں منصوبہ بندی کر سکیں گے۔A program on corona cases in medical college jaunpur

۔

مزید پڑھیں:۔India Corona Update بھارت میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے تعلق سے ضلع انتظامیہ بھی اپنی سطح سے کوششیں کر رہا ہے۔ کورونا سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر کوئی حکومت ہند اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ویکسینیشن پروگرام پر عمل کرے اور جدید ترین نزیل ویکسین کو کورونا گائیڈ لائن کے مطابق لیا لیں اور اس کے علاوہ ماسک، اور سماجی دوری پر عمل کریں تو ممکن ہے کہ آپ کو کورونا سے بچنے میں کافی مدد ملے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ونود کمار، ڈاکٹر اونیش تیواری، ڈاکٹر نینسی پارول، ڈاکٹر چندر بھان، ڈاکٹر اروند پٹیل، ڈاکٹر جتیندر، ڈاکٹر اشرف، ڈاکٹر راجیت، ڈاکٹر شاذیہ، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر روچی پٹیل وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details