اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کیرانہ کے لئے روانہ - کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جمعرات کو شاملی سے شروع ہوئی۔ یہاں سے یاترا کیرانہ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ راستے میں آر ایل ڈی کارکنوں نے جھنڈوں اور پھولوں کے ساتھ یاترا کا استقبال کیا۔Bharat Jodo Yatra in UP with Rahul Gandhi

بھارت جوڑو یاترا
بھارت جوڑو یاترا

By

Published : Jan 5, 2023, 12:03 PM IST

Updated : Jan 5, 2023, 12:15 PM IST

شاملی: ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے ایلم سے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جمعرات کو رکن پارلیمان راہل گاندھی کے ساتھ شروع ہوئی۔ ایلم سے پیدل چل کر کاندھلا شہر کے بس اسٹینڈ پر پہنچنے کے بعد بھارت جوڑو یاترا کیرانہ کے لیے روانہ ہوئی۔ ایلم اور کاندھلا کے درمیان کئی مقامات پر لوگ یاترا کے استقبال کے لیے کھڑے تھے۔ کاندھلا اور ایلم کے درمیان شیوالک ڈھابہ پر راشٹریہ لوک دل کے کارکنوں نے راشٹریہ لوک دل کے جھنڈوں اور پھولوں سے یاترا کا خیر مقدم کیا۔ یہ بحث بھی کافی دنوں سے چل رہی ہے کہ نتیش کمار 2024 کا لوک سبھا انتخابات اتر پردیش کی پھولپور سیٹ سے لڑ سکتے ہیں۔ اس نشست پر کُرمی برادری کے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ایسے میں ان کے یہاں سے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔Third day of bharat jodo yatra of congress in up with mp rahul gandhi

مزید پڑھیں:۔Bharat Jodo Yatra باغپت میں بھارت جوڑو یاترا کا شاندار استقبال

وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی آج اپنی سمادھان یاترا شروع کرنے والے ہیں۔ یہ یاترا جمعرات کو مغربی چمپارن ضلع سے شروع ہوگی۔ 29 جنوری تک جاری رہنے والے اس یاترا میں نتیش کمار لوگوں سے بات چیت کریں گے اور سرکاری اسکیموں اور پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے۔ کیبنٹ سیکرٹریٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یاترا کے اس پروگرام میں 18 اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کیرانہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی کا قصبہ کے بس اسٹینڈ پر سابق وزیر اعظم چرن سنگھ کے مجسمہ پر پھول چڑھانے کا پروگرام تھا۔ ضلع کے دو آر ایل ڈی اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنان یہاں موجود تھے لیکن راہل گاندھی بہت ہی خاموشی کے ساتھ چرن سنگھ کے مجسمے کے پاس سے گزر گئے، انہوں نے مجسمہ کو پھولوں کی مالا نہیں چڑھائی، جس کو لیکر آر ایل ڈی کارکنوں میں ناراضگی پائی گئی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بدھ کو باغپت پہنچی بھارت جوڑا یاترا کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)کارکنان ساتھ چل رہے تھے۔

Last Updated : Jan 5, 2023, 12:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details