اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tokyo Olympics: آج ان بھارتی کھلاڑیوں کی نظر تمغے پر - ھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا

ٹوکیو اولمپکس 2020 کا 13 واں دن بھارت کے لیے ملا جلا رہا۔ جہاں لولینا نے کانسے کا تمغہ جیتا، تو وہیں روی دہیا نے فائنل میں پہنچ کر اپنا چاندی کا تمغہ پکا کیا۔

tokyo olympics on august 5
ٹوکیو اولمپکس کا 14 واں دن: ان کھلاڑیوں کی نظر سونے کے تمغے پر ہوگی

By

Published : Aug 5, 2021, 6:53 AM IST

ٹوکیو اولمپکس کے 13 ویں دن جہاں ہاکی میں بھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں، ریسلنگ میں بڑی کامیابی ملی۔

خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میچ میں ہار گئی ہے۔ ارجنٹینا نے اسے 2-1 سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم اب کانسے کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔

وہیں، پہلوان روی کمار دہیا نے بھارت کے کھاتے میں ایک اور تمغہ پکا کیا۔ انہوں نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ تاہم دیپک پونیا سیمی فائنل میچ ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics Day 14: بھارت کے شیڈول پر ایک نظر، میڈل جیتنے کا سنہری موقع

وہیں، جیولین تھرو میں نیرج چوپڑا سرفہرست رہے اور فائنل میں داخل ہوئے۔ لیکن ان کے علاوہ دیپک پونیا اور خواتین ہاکی ٹیم کی شکست ہوئی۔ یہ دونوں اب کانسے کے تمغے کے لیے کھیلیں گے۔

واضح رہے 5 اگست کو روی دہیا کی نظر سونے کے تمغے پر رہے گی جبکہ دیپک پونیا اور مردوں کی ہاکی ٹیم کانسے کے تمغے کے لیے لڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details