اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رواں برس پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں ہوگا - no winter parliament session

حزب اختلاف کے مطالبے کے باوجود رواں برس سرمائی اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب جنوری میں بجٹ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

رواں برس پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں ہوگا
رواں برس پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں ہوگا

By

Published : Dec 15, 2020, 11:35 AM IST

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیرجن چودھری کو ایک خط لکھ کر بتایا ہے کہ تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد ایک اتفاق رائے قائم کیا گیا تھا کہ کورونا وبا کی وبا کی وجہ سے اجلاس طلب نہیں کیا جانا چاہیے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جنوری 2021 میں طلب کیا جائے گا۔

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری چاہتے تھے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے تاکہ کسانوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور قوانین میں ترمیم کی جاسکے۔

خط میں پرہلاد جوشی نے ادھیرنجن چودھری کے ذریعے لوک سبھا کے اسپیکر کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مانسون اجلاس میں بھی تاخیر کا شکار ہوا تھا، کیوں کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے صورتحال غیر معمولی تھی۔

اب اس وبا کو قابو میں کرنے میں سردیوں کے دن بہت اہم ثابت ہوں گے اور حالیہ دنوں میں خاص طور پر دہلی میں کورونا معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب نصف دسمبر بھی گزر چکا ہے، اور ویکسین بھی جلد آنے والی ہے لہذا مختلف پارٹیوں کے فلور رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا گیا کہ موسم سرما کا اجلاس نہ بلایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details