نئی دہلی غیرممالک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظرملک میں انفیکشن سے نمٹنے کی تیاریوں کی جانچ کے لیے منگل کو ایک موک ڈرل کا انعقاد کیا جائے گا۔Coronavirus Update
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور پرنسپل سکریٹریوں کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ یہ موک ڈرل ضلعی سطح پر کی جائے گی۔
خط میں انہوں نے کہا ہے کہ موک ڈرل میں آر ٹی پی سی آر، ٹیسٹنگ، بیڈز، آکسیجن اور انسانی وسائل کی دستیابی اور کارکردگی کو دیکھا جائے گا۔ موک ڈرل کی نگرانی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا اس کے مساوی افسر کریں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ موک ڈرل کے دوران تمام متعلقہ حکام کو موقع پر موجود رہنا ہوگا۔
Coronavirus Update کووڈ سے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنے کے لیے موک ڈرل ہوگی - کووڈ سے نمٹنے کی تیاری
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور پرنسپل سکریٹریوں کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ یہ موک ڈرل ضلعی سطح پر کی جائے گی۔Coronavirus Update
کووڈ
مزید پڑھیں:Covid Cases in India کورونا سے گھبرائیں نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں
یواین آئی