اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عام بجٹ میں متوسط طبقے کے لیے کچھ نہیں ہے - middle class in the general budget

راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی ستیش کمار داس نے عام بجٹ 2021 کو مایوس کن بتایا ہے. ستیش داس نے کہا کہ اس بجٹ میں عام لوگوں کے لیے کچھ نہیں ہے. لاک ڈاون کے دوران بند ہوئی چھوٹی کمپنیوں کیلئے مدد کی بھی بات نہیں کی گئی ۔

عام بجٹ میں متوسط طبقے کے لیے کچھ نہیں ہے
there-is-nothing-for-the-middle-class-in-the-general-budget

By

Published : Feb 2, 2021, 7:29 AM IST

گیا میں راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی ستیش داس نے عام بجٹ 2021 پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عام آدمی کا اس بجٹ میں خیال نہیں رکھا گیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ بجٹ کارپوریٹ ہاوسز کے لیے بنایا گیا ہے، غریب، کسان مزدور اور متوسط طبقے کے لئے بجٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے.

عام بجٹ میں متوسط طبقے کے لیے کچھ نہیں ہے

ملک بھر میں کسانوں کی تحریک زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری ہے.

عام بجٹ میں متوسط طبقے کے لیے کچھ نہیں ہے

ایسے میں یہ توقع تھی کہ مرکزی حکومت کسانوں کے زخم پر مرحم لگائے گی لیکن ایسا بھی نہیں ہوا ہے۔ کسانوں کو ایک پھر حکومت نے مایوس کیا ہے محنت کش لوگوں کو راحت ملے گی۔
مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ بلکہ اس بجٹ سے مہنگائی میں اضافے ہونے کے امکانات ہیں۔ ایسالگتاہے کہ بجٹ تیار کرنے میں ماہر معاشیات نہیں بیٹھے بلکہ صنعتکار بیٹھے ہوں کیونکہ سب سے زیادہ انہی کے مفاد کے لئے یہ بجٹ ہے

انہوں نے کہا کہ گویا کہ سرکار کا یہ کہنا ہے میرا کیاجاتا اس میں تیرا گھاٹا، انہوں نے پچھتر برس کی عمر والوں کو انکم ٹیکس فائل کی چھوٹ کو بے وجہ بتایا اور کہا کہ یہ سبز باغ دیکھانے والا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details