نئی دہلی: کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعہ کو راجیہ سبھا کو یقین دلایا کہ ملک میں اس وقت اناج کی کوئی کمی نہیں ہے اور آنے والے برسوں میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ جمعہ کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ ملک میں اس وقت اناج کی کوئی کمی نہیں ہے اور آنے والے برسوں میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اناج اور دالوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔Piyush Goyal On Grain
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں وزراء کا گروپ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکومت خوراک کی قلت اور مہنگائی دونوں مسائل سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بفر سٹاک کی پوزیشن بھی ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو مفت اناج کی اسکیم چلا رہی ہے اور پچھلے دو سالوں میں بھوک سے کوئی نہیں مرا۔
ایک اور سوال کے جواب میں مسٹر گوئل نے کہا کہ دہلی حکومت گھر گھر راشن پہنچانے کے نام پر گڑبڑ پیدا کرنا چاہتی تھی لیکن عدالت نے اس پر روک لگا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اس گڑبڑ کو ادارہ جاتی شکل دینا چاہتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہنگر انڈیکس تصدیق شدہ ڈیٹا پر مبنی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Global Wheat Prices Jump: گندم کی برآمد پر پابندی سے قیمتوں میں اضافہ