ضلع رامبن کا سب ڈویژن گول کا علاقہ گاگرہ کلی مستا یہاں چار ہزار سے زائد آبادی ہے، لیکن یہ علاقہ اکیسویں صدی میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اگرچہ یہاں کا ایم ایل اے اٹھارہ سال سے اقتدار میں ہیں اور کئی بار کابینہ کا وزیر بھی رہے لیکن وہ بھی مقامی لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرانے میں ناکام رہے۔ وہیں لوگوں میں یہ امید جگی تھی جب حکومت نے لوگوں کے بنیادی مسائل جلد حل کرانے کی خاطر ایک نئی پہل شروع کی جس کے تحت پہلے پنچایتی انتخابات ہوئے ہیں۔
پھر بی ڈی سی اور اس کے بعد ڈی ڈی سی انتخابات عمل میں آئے۔ کہا جارہا تھا یہ مقامی نمائندے بنیادی مسائل حل کرانے میں موثر اقدامات اٹھائیں گے، کامیاب ہوں گے اورڈی ڈی سی چیرپرسن کو ایک وزیر جتنی پاور دینے کی باتیں ہورہی تھیں، لیکن یہ سب محض باتوں اور جملوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔ گاگرہ کی سڑک تقریبا بیس سال سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی حکومت اس سڑک کی تعمیر پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔