نئی دہلی: کرناٹک میں کانگریس کی جیت میں مسلم لیگ نے اہم رول ادا کیا ہے۔ پارٹی کے تمام بڑے لیڈران نے کرناٹک میں جاکر کانگریس کی حمایت کی اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ کسی بھی طرح مسلمانوں کا ووٹ تقسیم نہ ہو اور ایک طرفہ کانگریس کو ووٹ جائے اس کے لیے مسلم لیگ نے پوری کوشش کی اور اپنے کیڈر کو قصبہ قصبہ گاﺅں گاﺅں انتخابی مہم کے لیے روانہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انڈین یونین مسلم لیگ نیشنل جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے کرناٹک کے لوگوں اور کانگریس کو اس جیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا کہ اس جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اب اس ملک میں کمیونل پولٹکس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔بی جے پی اس ملک کو جس راستے پر لے جانا چاہتی ہے ،وہ اب اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔ساﺅتھ انڈین نے پورے ملک کے عوام کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ اس ملک میں قانون کا راج چلے گا ،آئین کا راج چلے گا،کسی کمیونل ایجنڈے کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں پارٹی کے پلیٹینم جبلی جشن کا اختتامی پروگرام دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر کی سیکولر پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ گزشتہ ماہ چنئی میں پارٹی کا 75واں سالہ جشن منعقدکیا گیا تھا۔
پی کے کنہالی کٹی نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کانگریس کے بعد ہندوستان کی واحد پارٹی ہے، جو 1948کے اپنے قیام سے لیکر اب تک ملک کی پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں اپنے ممبران بھیجتی چلی آرہی ہے۔بیشک یہ تعداد ساﺅتھ انڈیا میں زیادہ ہے اور نارتھ انڈیا میں کم ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ پارٹی یہاں سرگرم نہیں ہے بلکہ پارٹی پورے ملک کی اقلیتوں ،دلتوں کے مسائل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آئی ہے اور ان کی آواز کو بلند کرتی رہی ہے۔ملک بھر جہاں جہاں بھی ناگفتہ بہ حالات آئے، پارٹی بڑھ چڑھ کر رفاہی اور فلاحی کام کرتی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی سب سے اعلی سطحی کمیٹی پولیٹکل ایڈوائزری کی پریس کانفرنس میں کمیٹی کے صدر صادق علی تھنگل ،پارٹی کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین ،پارٹی کے نیشنل جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی ،مسلم لیگ کے چاروں ممبران پارلیمنٹ پارٹی کے نیشنل آرگنائزر ای۔ٹی محمد بشیر ،عبدالصمد صمدانی ،پی وی عبدالوہاب ،نواز عنی اور ملک بھر سےآئے اسپیشل ایڈوائزری کے ممبران شامل ہوئے۔
اس کمیٹی کا دہلی میںآنا اور میٹنگ کرنا، پریس کانفرنس منعقد کرنے کامقصد راجدھانی دہلی میں پارٹی کیلئے نیشنل ہیڈکواٹر بنانے کیلئے جگہ کا تعین کرنا ہے۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل اور مسلم پرسنل لاءکے فعال ممبر ظفر یاب جیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور ان کی مغفرت کے لئے دعا ءکی گئی۔ اس موقع پرآل انڈیا نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر، دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ،یوتھ لیگ کے قومی جنرل سکریٹری شیبو میران ،مفتی فیروز الدین مظاہری،محمد شازو، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ، ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد موجود تھے۔
IUML On BJP اس ملک میں فرقہ وارانہ سیاست کی کوئی جگہ نہیں، انڈین یونین مسلم لیگ - کرناٹک کے لوگ
انڈین یونین مسلم لیگ نے کرناٹک کے لوگوں اور کانگریس کو جیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اب ملک میں کمیونل پولٹکس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بی جے پی اس ملک کو جس راستے پر لے جانا چاہتی ہے، وہ اب اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔
Etv Bharat