منگل کو مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے کھلے کاروبار میں کچھ نشیب و فراز کے درمیان اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 102.52 روپے فی لیٹر ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.45 روپے فی لیٹراور ڈیزل 103.78 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔ اس وقت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور بیشتر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 19میں سے 14 دن قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 4.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4.70 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ منگل کو سنگاپور میں ابتدائی کاروبار میں خام تیل میں نرمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ 0.08 فیصد گھٹ کر 84.26 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام 0.01 فیصد گھٹ کر 82.43 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ پچھلے ہفتے ان دونوں ایندھنوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔
- مزید پڑھیں:Oil Smuggling: جعلی پٹرول پمپ کا پردہ فاش
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
ممبئی -————— 111.77 —————— 102.52