اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کلنگام مارکیٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان - jammu and kashmir news

جموں و کشمیر کے کلنگام کی مارکیٹ انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے جہاں صاف طور پر بنیادی سہولیات کا فقدان نظر آتا ہے۔ مارکیٹ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ پانی اور پیسنجر شیڈ کی عدم دستیابی کے سبب مارکیٹ میں مقیم تقریبا 350 کاروباریوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Kulgam  Handwara market
Kulgam Handwara market

By

Published : Aug 21, 2021, 9:47 AM IST

Updated : Aug 21, 2021, 11:45 AM IST

مارکیٹ کے صدر فیاض احمد نے کہا کہ کلنگام مارکیٹ کو ہندواڑہ مارکیٹ کا آئینہ مانا جاتا ہے لیکن انتظامیہ اس طرف بہت کم توجہ دے رہی ہے اور یہ مارکیٹ انتظامیہ کی نظروں سے بالکل اوجھل ہے۔

کلنگام مارکیٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے کہا کلنگام مارکیٹ مونسپل حکام ہندواڑہ کے حدود میں آتا ہے اور ان تاجروں کی فیس بھی لی جارہی ہے لیکن صاف و صفائی کا نام و نشان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔جموں: خشک میوہ جات کی قلت سے قیمتوں میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں بیت الخلا نہ ہونے کی وجہ سے یہاں موجود دکانداروں اور مسافروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مارکیٹ کے صدر فیاض احمد نے گورنر انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کشمنر کپواڑہ امام الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ کی طرف توجہ دی جائے۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 11:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details