محکمہ صحت کی جانب سےلوگوں کو مسلسل متنبہ کیا جا رہا ہے کہ کورونا وبا ابھی مکمل طور پرختم نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے عوام کو سرکار کے رہنمایانہ ہدایتوں پر مکمل طورپرعمل کرنا چاہئے لیکن دیکھا یہ جا رہا ہے کہ لوگوں نے ماسک پہننا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ محفلوں یا دیگر تقاریب میں سماجی دوری بھی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
مہاراشٹر میں تہواروں کا موسم چل رہا ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر کورونا وبا کا اثر زور تیز ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے تہواروں کے درمیان لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ جمعرات کو جاردہ کردہ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن سے مزید 733 افراد کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس کی جانکاری خود وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسری مرتبہ کورونا انفکشن کا شکار ہوئے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے انسداد کورونا کی دونوں خوراکیں بھی لی ہیں اس کے باوجود ان کے اندر کورونا کی ہلکی علامات پائی جانے کے بعدکورونا ٹسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔