اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بڈگام: محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو زندہ پکڑا - تیندوے کی موجودگی کی اطلاع

بیروہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں تیندوے کے گھومنے سے انہیں کافی خوف تھا۔ انکا کہنا ہے کہ وہ رات کو باہر نہیں نکل پاتے تھے کیونکہ تیندوے کی موجودگی کا ڈر لاحق رہتا تھا۔

leopard_captured
leopard_captured

By

Published : Sep 17, 2021, 1:17 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے اروا بیروہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی محنت رنگ لائی، محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے سے ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ تیندوے کے پکڑے جانے سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں تیندوے کے گھومنے سے انہیں کافی خوف تھا۔ انکا کہنا ہے کہ وہ رات کو باہر نہیں نکل پاتے تھے کیونکہ تیندوے کی موجودگی کا ڈر لاحق رہتا تھا۔

بڈگام: محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو زندہ پکڑا

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق انہیں علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے علاقے میں جال بچھایا جس میں تیندوا پھنس گیا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔

واضح رہے ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میں ان دنوں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ بیشتر مقامات پر محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جال بچھایا گیا اور مسلسل تیندوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:۔ڈوڈہ: وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑا

ABOUT THE AUTHOR

...view details