جواہر لال نہرو یونیورسٹی ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہے۔ دراصل جے این یو میں سنٹر فار ویمن اسٹڈیز کی طرف سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا تھا، جس میں بھارت مقبوضہ کشمیر کا لفظ استعمال کیا گیا جس کے بعد کیمپس میں احتجاج شروع ہوگیا۔ ساتھ ہی اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سینٹر فار ویمن اسٹڈیز کے زیر اہتمام پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے بارے میں جے این یو کے وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار نے کہا کہ سنٹر فار ویمن اسٹڈیز کی جانب سے رات 8:30 بجے 'جینڈر ریزسٹنس اینڈ ٹرسٹ چیلنجز ان پوسٹ 2019 کشمیر' کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی اس پروگرام کی اطلاع ملی، منتظمین کو پروگرام کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی۔