لکھنؤ: اترپردیش حج کمیٹی کے کارگزار افسر ایس پی تیواری نے بتایا کہ وزارت اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2023 کی درخواست و گائیڈ لائن سے متعلق اطلاعات طے شدہ وقت پر دی جائے گی اور اسے ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in پر یا دیگر لیگل نوٹس کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے ذریعہ مورخہ 5 فروری 2023 کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں ریاستی حج کمیٹی کو باخبر کرایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے واٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ حج 2023 سے متعلق مسلسل گمراہ کن خبریں شایع ہو رہی ہیں، جس سے خواہشمند حج درخواست کنندگان غیر ضروری طور سے گمراہ ہو رہے ہیں اور پریشان ہو رہے ہیں۔ ایس پی تیواری نے اپیل کی ہے کہ خواہشمند حج درخواست واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کے توسط سے گمراہ کن خبروں پر توجہ نہ دیں بلکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی مذکورہ بالا ویب سائٹ پر جائیں جس کے ذریعہ نئی معلومات حا صل کی جاسکتی ہیں۔
Haj 2023 اترپردیش حج کمیٹی نے حج سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی
اترپردیش حج کمیٹی نے حج 2023 کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ حج سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں بلکہ حکومت کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in پر جا کر کوئی بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ Uttar Pradesh Haj Committee on rumors related to Haj
اترپردیش حج کمیٹی نے حج سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے
مزید پڑھیں:۔Hajj 2023 نئی حج پالیسی کا اعلان جلد، سفر حج سستا ہوا
واضح رہے کہ حکومت ہند نے حج پالیسی 2023 میں چند تبدیلیاں کی ہیں، جس کے ذریعہ عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تبدیل کی گئی حج پالیسی کے مطابق رواں برس تمام عازمین حج مفت میں درخواست دیں سکیں گے حالانکہ اس سے قبل تمام عازمین حج کو درخواست کے لیے 400 روپے ادا کرنے ہوتے تھے۔