آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی بھارت میں گرفتاری پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ صحافیوں کو ان کی تحریر، ٹویٹ اور بیان پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو کسی بھی طرح کے ہراسانی کی دھمکی کے بغیر اظہار رائے کی آزادی ہو۔ محمد زبیر کو پیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں ٹویٹس کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ The United Nations has expressed regret over the arrest of journalist Muhammad Zubair
انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ صحافی زبیر کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ ’دنیا کے تمام حصوں میں لوگوں کو آزادی سے اظہار خیال کرنے کی اجازت ہو۔ صحافیوں کو بغیر کسی دھمکی یا ہراس کے آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔"