حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے منوگوڑ حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔ جس پر خوشی کا اظہار خیال کرتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل سیکولرازم اور حق کی کامیابی ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی کے موقع پر تلنگانہ بھون میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ حلقہ اسمبلی کی عوام نے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیمات اور پالیسی سے پر امید ہیں، یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے گڑھ میں انہوں نے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنایا ہے۔ The TRS won in the by-election of the Munugode assembly constituency
TRS Won In The bBy Election منوگوڑ ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر وزیر داخلہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا
ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ منوگوڑ حلقہ اسمبلی کی عوام نے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیمات اور پالیسی سے پر امید ہیں۔TRS Won In The bBy Election
مزید پڑھیں:۔Munugode Bypoll منوگوڑہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی، محمود علی
اس موقع پر انہوں نے منوگوڑ حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منوگوڑ حلقہ میں متعدد مسلم اقلیتی قائدین نے گھر گھر جاکر پارٹی مہم چلائی اور ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیمات سے عوام کو واقف کروایا۔ اس لیے وزیر داخلہ نے پارٹی مہم میں حصہ لینے والے تمام قائدین بالخصوص مسلم اقلیتی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ محمد محمود علی نے پارٹی کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ اور کامیاب امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔