دارالحکومت جے پور میں حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے سبب نا تو کوئی بڑا جلوس اور نا ہی کسی بڑی محفل کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس دوران ضرورتمند لوگوں کو کھانا کھلایا گیا اور جگہ جگہ پر لنگر لگائے گئے۔ عوام نے یہ روایت اپنے اپنے گھروں میں ادا کی۔ اس دوران حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نیاز بھی دلائی گئی۔
وہیں، اس موقع پر امام باڑوں میں چراغاں کیا گیا اور ان کو روشنیوں سے منور کیا گیا۔ ان امام باڑوں میں حکومتی ایڈوائزری کے مطابق محدود لوگوں کو ہی داخلہ کی اجازت دی گئی۔ باقی لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں علم کی روایت ادا کی۔ اس دوران عالمی وبا کورونا کے خاتمے کے لئے دعا بھی کی گئی۔