ریاست کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش مسلسل ویکسینیشن کے معاملے میں ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ ہم 30 ستمبر تک پوری ریاست کو 100 فیصد ویکسینیٹ کردیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے کاروبار یا ذرائع معاش کے سلسلے میں ریاست کے باہر ہیں۔ ان لوگوں کے علاوہ وہ محکمہ صحت کا عملہ لوگوں کے گھر جا کر ایک ایک کو ویکسین لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بھی لوگ سامنے آرہے ہیں جو ویکسین نہیں لگانا چاہتے۔ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ویکسین لگانے سے ان کو کسی بھی طرح کی پریشانی یا کوئی بیماری ہو گئی، اس لئے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آئے اور ویکسین ضرور لگائیں۔