اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Supreme Court ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی تقرری کی سفارش تنازع پرسپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی

مرکزی وزیر قانون اور انصاف کرن رجیجو نے پیر کے روز 13 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے بارے میں معلومات ٹویٹ کی، جن میں لکشمن چندر وکٹوریہ گوری کا نام بھی شامل ہے۔

سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی
سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی

By

Published : Feb 6, 2023, 9:54 PM IST

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ لکشمن چندر وکٹوریہ گوری کو مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری کی سفارش کرنے کے کالجیم کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 10 فروری کو کرے گی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن کی عرضی کی سماعت سے اتفاق کرتے ہوئے معاملے کو جمعہ کو درج کرنے کی ہدایت دی۔

خصوصی ذکر کے دوران مسٹر رام چندرن نے عرضی کی جلد سماعت کی استدعاکی تھی۔

رام چندرن نے بنچ کو بتایا کہ ایڈیشنل جج کی تقرری کے سلسلے میں مدراس کے سینئر وکلاء کے ایک گروپ کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ وہ درخواست پر فوری سماعت اور عبوری راحت کی استدعا کررہے ہیں۔

مدراس ہائی کورٹ کے وکلاء کے ایک گروپ نے گوری کی مجوزہ تقرری کی مخالفت کی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ تھیں۔

مزید پڑھیں:Five New Judges in Supreme Court پانچ نئے جج سپریم کورٹ میں شامل، سی جے آئی چندر چوڑ نے دلایا حلف

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details