اردو

urdu

By

Published : Sep 13, 2022, 8:08 AM IST

ETV Bharat / bharat

Haridwar Dharm Sansad case ہریدوار دھرم سنسد معاملہ میں ملزم جتیندر نارائن تیاگی کو ضمانت ملی

تیاگی نے رواں سال مارچ میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی ضمانت کی عرضی خارج کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ملزم اور دیگر کے خلاف یہ مقدمہ رواں سال 2 جنوری کو ہریدوار کوتوالی میں جوالا پور ہریدوار کے رہنے والے ندیم علی کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔ The Supreme Court grants bail to accused Jitendra Narayan Tyagi

ہریدوار دھرم سنسد معاملہ میں ملزم جتیندر نارائن تیاگی کو ضمانت ملی
ہریدوار دھرم سنسد معاملہ میں ملزم جتیندر نارائن تیاگی کو ضمانت ملی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو مسلمانوں کے خلاف کی گئی مبینہ اشتعال انگیز تقریروں سے متعلق ہریدوار دھرم سنسد کیس کے ملزم جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کو ضمانت دے دی۔ جسٹس اجے رستوگی اور بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے تیاگی کو ٹرائل کورٹ کے سامنے ایک حلف نامہ پیش کرنے کی ہدایت دی کہ وہ الیکٹرانک میڈیا یا سوشل میڈیا سے خطاب نہیں کریں گے اور براہ راست یا بالواسطہ طور پر ایسی مبینہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے۔ The Supreme Court grants bail to accused Jitendra Narayan Tyagi

بنچ نے کہا کہ درخواست گزار کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے اور متعلقہ ٹرائل کورٹ کے اطمینان اور ٹرائل کورٹ کے سامنے مندرجہ بالا شرائط میں انڈر ٹیکنگ پیش کرنے کے بعد انہیں گرفتاری ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔ بنچ نے کہا کہ اگر درخواست گزار ان شرائط میں سے کسی کی خلاف ورزی کرتا ہے، جس پر اسے ضمانت دی گئی ہے، تو جواب دہندگان/استغاثہ کو ضمانت کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کرنے کی آزادی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Haridwar Dharma Sansad case: سپریم کورٹ سے جتیندر تیاگی کو تین ماہ کی عبوری ضمانت

سپریم کورٹ نے 29 اگست کو طبی بنیادوں پر دی گئی عبوری ضمانت میں توسیع کرنے سے انکار کردیا اور تیاگی کو خودسپردگی کی ہدایت دی۔عدالت عظمیٰ نے 17 مئی کو تیاگی کو طبی بنیادوں پر تین ماہ کی عبوری ضمانت دی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ ایک حلف نامہ دیں کہ وہ نفرت انگیز تقریر میں ملوث نہیں ہوں گے اور الیکٹرانک یا ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیں گے۔ تیاگی نے رواں سال مارچ میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی ضمانت کی عرضی خارج کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ملزم اور دیگر کے خلاف یہ مقدمہ رواں سال 2 جنوری کو ہریدوار کوتوالی میں جوالا پور ہریدوار کے رہنے والے ندیم علی کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details