اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Pawan Kheda سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر کھیڑا کی عبوری ضمانت میں جمعہ تک توسیع کردی - کانگریس رہنما پون کھیڑا

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پارڈی والا کی بنچ نے جمعہ کو سماعت کی اگلی تاریخ تک مسٹر کھیرا کو عبوری راحت جاری رکھنے کا حکم دیا۔

کانگریس لیڈر کھیڑا
کانگریس لیڈر کھیڑا

By

Published : Feb 27, 2023, 10:53 PM IST

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے والد کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیرا کو دی گئی عبوری ضمانت میں پیر کو جمعہ تک توسیع کر دی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پارڈی والا کی بنچ نے جمعہ کو سماعت کی اگلی تاریخ تک مسٹر کھیرا کو عبوری راحت جاری رکھنے کا حکم دیا۔ بنچ نے آسام حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل گریما پرساد کو اپنے اپنی بات رکھنے کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا۔

سپریم کورٹ نے مسٹر کھیرا کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد 23 فروری کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت نے آسام پولیس کے ذریعہ درج کیس میں ان کی رٹ درخواست پر انہیں عبوری ضمانت دی تھی۔

مسٹر کھیڑا رائے پور کانگریس اجلاس میں شرکت کے لیے رائے پور جا رہے تھے، جب انھیں دہلی ہوائی اڈے پر جہاز سے اتار دیا گیا اور پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا۔

عدالت عظمیٰ کی بنچ کے سامنے پچھلی سماعت کے دوران سینئر ایڈوکیٹ اے کے۔ ایم سنگھوی (درخواست گزار مسٹر کھیڑا کی جانب سے) نے 'غیر ارادی تبصرہ' کے لیے غیر مشروط معافی مانگی۔

کانگریس کے قومی لیڈر مسٹر کھیڑا پر 17 فروری 2023 کو ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر مودی کے والد پر مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی گئیں، ایک آسام میں اور ایک اتر پردیش میں۔

مزید پڑھیں:Khera Remarks On PM Modi سپریم کورٹ نے پون کھیڑا کو عبوری ضمانت دی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details