نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز طلاق حسن اور یکطرفہ طلاق کے دیگر تمام اقسام کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔ ابھی تک طلاق حسن کے تحت مسلم کمیونٹی کے مرد تین ماہ کی مدت میں ہر مہینے میں ایک بار طلاق کہہ کر ازدواجی تعلقات توڑ سکتے ہیں۔ آج جسٹس ایس کے کول کی سربراہی میں تین ججوں کی بینچ نے مرکز، قومی کمیشن برائے خواتین، قومی انسانی حقوق کمیشن اور دیگر سے کہا کہ وہ چار ہفتوں کے اندر اپنے جواب داخل کریں۔ اس بینچ میں بطور رکن جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس وکرم ناتھ بھی شامل تھے۔Supreme Court on Talaq Hasan
بے نظیر حنا کے سابق شوہر کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ وہ گزارا بھتہ کے معاملے پر سمجھوتہ کرنے کے لیے راضی نہیں ہے۔ عدالت عظمی نے آئندہ سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے کرنے کی بات کہی ہے۔ سپریم کورٹ تین الگ الگ درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکز کو ہدایت دینے کی بھی درخواست کی ہے کہ وہ صنفی اور مذہبی طور پر غیر جانبدار اور طلاق کے تمام شہریوں کے لیے مساوی بنیادوں کے لئے رہنما خطوط تیار کریں۔
Petition Against Talaq Hasan سپریم کورٹ نے طلاق حسن کے خلاف درخواستیں منظور کرلی - طلاق حسن اور یکطرفہ طلاق کے دیگر تمام اقسام
سپریم کورٹ نے منگل کے روز طلاق حسن اور یکطرفہ طلاق کے دیگر تمام اقسام کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔ ابھی تک طلاق حسن کے تحت مسلم کمیونٹی کے مرد تین ماہ کی مدت میں ہر مہینے میں ایک بار طلاق کہہ کر ازدواجی تعلقات توڑ سکتے ہیں۔ Petition Against Talaq Hasan
سپریم کورٹ نے طلاق حسن کے خلاف درخواستیں منظور کرلی
یہ بھی پڑھیں: SC On Talaq E Hasan عدالت عظمیٰ نے طلاق حسن معاملے پر درخواست گزار کے شوہر کو نوٹس بھیجا
اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے درخواست گزاروں کے شوہروں سے جواب طلب کیا تھا، منگل کو جب سماعت شروع ہوئی تو بے نظیر کے شوہر کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو ان کی اہلیہ کے ساتھ تنازعہ میں کوئی تصفیہ ممکن نہیں ہے۔ اس پر بینچ نے فریقین سے جواب داخل کرنے کو کہا ہے، ساتھ ہی کہا کہ وہ جنوری 2023 کے تیسرے ہفتے میں سماعت کرے گی۔