لیکن درگاہ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے کورونا وبا کے مدنظر درگاہ کو بند کردیا گیا ہے۔ درگاہ میں داخل ہونے والے تمام دروازوں پر تالے لگادئے گئے ہیں۔ محض پانچ یا دس لوگ ہی یہاں پر اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے نماز اور تراویح ادا کررہے ہیں۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب اتنی بڑی درگاہ کو تالے لگا کر بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے لیا گیا ہو بلکہ دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے جب درگاہ پر تالے لگادئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے جب بھارت میں دستک دی تھی اور یہاں پر کافی زیادہ تعداد میں کورونا وائرس سے متاثر لوگ نظر آرہے تھے تب بھی درگاہ کو بند کر دیا گیا تھا۔