حوثی باغیوں کی جانب سے یونائٹیڈ عرب امارات میں پیش آئے حملوں پر سلامتی کونسل نے بیان جاری کرتے ہوئے حوثی حملوں کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں سے بھی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ Yemen Houthis Claim Attack on UAE
پریس کے نام جاری اپنے بیان میں سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مشتبہ ڈرون کی مدد سے ابوظہبی میں ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا، جس میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری کے ہلاک ہوئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی باغیوں نے لی تھی۔