افغانستان کے طالبان کے قبضے میں آنے کے بعد ہمارے ملک میں بھی ایک بار پھر سے سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ ایک طرف جہاں طالبان کے نام نیوز چینلوں پر بحث و مباحثہ دیکھنے کو مل رہا ہے، وہیں دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں ماب لنچنگ کے معاملات بھی بڑھ رہے ہیں۔
میرٹھ میں جمعیت علماء اور دوسری تنظیموں کے ذمہ داران اب حکومت ہند سے اس طرح کے واقعات پر فوری طور پر لگام لگانے کی بات کہہ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر شرپسندوں پر لگام نہیں لگائی گئی تو یہ ملک کی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔