اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے: مفتی دانش قادری - third ten days or ramzan

رمضان کا مہینہ چل رہا ہے۔ رمضان کے مہینے میں تین عشرے ہوتے ہیں۔ پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا۔ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ گزر چکا ہے اور اب دوسرا عشرہ (جو مغفرت کا ہے) جاری ہے۔

ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے : مفتی دانش قادری
ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے : مفتی دانش قادری

By

Published : May 1, 2021, 5:00 PM IST

ماہ رمضان کے دوسرے عشرے کی فضیلت پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مفتی دانش قادری نے بتایا کہ ماہ رمضان کے تین عشرے ہوتے ہیں۔ پہلا رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا جہنم سے آزادی کا۔

مفتی دانش قادری نے ماہ رمضان کے دوسرے عشرے پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ مغفرت کے عشرے میں لوگ اپنی مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں اور اللہ سے توبہ کرتے ہیں۔

ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے : مفتی دانش قادری

انہوں نے کہا کہ دس روزے گزر جانے کے بعد ایک عشرہ مکمل ہو جاتا ہے۔ ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں لوگ اللہ سے اپنی اور اپنے اہل خانہ و دیگر کے لئے مغفرت کی دعا مانگتے ہیں۔

مفتی دانش قادری نے رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھوکا اور پیاسا رہنا روزہ نہیں ہے بلکہ برے کاموں سے بچنا، اللہ کی عبادت کرنا، نماز پڑھنا، انسانیت کا پیغام دینا اور صبر کرنا بھی روزہ کا حصہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details